لاک ڈاون میں کسی بھی طرح کا کوئی پاس جاری نہیں کیا جانا چاہئے:کمشنر آنند کمار


اُجین 12 اپریل(نیا نظریہ بیورو) کمشنرجناب آنند کمار شرما نے سنہستھ میلہ دفتر میں سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی ۔انہوں نے میٹنگ کر ہدایات دی کہ شہر کے ساتھ – ساتھ دیہی علاقوں میں راشن کا مسئلہ نہ آئے ، اس بات کو یقینی بنایا جا ئے ۔ دیہی علاقوں میں گروسری دکانوں پر اشیائے خورد ونوش رہے ، اس کیلئے ضلع پنچایت کے ذریعے ضروری کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں پرائیویٹ اسپتال ، کھانے کی ترسیل ، گھر – گھر سروے وغیرہ کا جائزہ لے کر متعلقہ افسران کو
ضروری ہدایات دیں۔کمشنرنے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لاک ڈاو¿ن کی سختی سے پیروی کی جائے۔ لاک ڈاو¿ن اور کرفیو کے دوران کسی بھی طرح کا کوئی پاس جاری نہیں کیا جانا چاہئے۔ میٹنگ میں آئی جی جناب راکیش گپتا ، کلکٹرجناب ششانک مشرا ، ایس پی جناب سچن اتلکر ، میونسپل کارپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ ، ایڈیشنل کلکٹر جناب شتج سنگھل ، محترمہ بدیشہ مکھرجی ، اے ڈی ایم ڈاکٹر آر پی تیواری ،جناب جی ایس ڈابر ،جناب ایس ایس راوت وغیرہ موجود رہے۔