نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ:


25 نومبر سے 10دسمبر تک 5 ہزار شوٹر بھوپال میں دکھائینگے جوہر
بھوپال17نومبر(نیا نظریہ بیورو)قومی شوٹنگ چیمپئن شپ 25 نومبر سے 10 دسمبر تک ایم پی میں منعقد ہوگی۔ اس میں ملک کی کئی ریاستوں سے تقریباً 5 ہزار شوٹر حصہ لیں گے۔ وہ تمام بھوپال کے بشن کھیڑی میں مدھیہ پردیش اسٹیٹ شوٹنگ اکیڈمی میں اپنا جوہر دکھائیں گے۔ ایم پی حکومت تمام انتظامات کرے گی۔
یہ 64ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ ہے۔ جس کا اہتمام ریاستی حکومت کر رہی ہے۔ کھیل اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کی وزیر یشودھرا راجے سندھیا نے افسران سے کہا ہے کہ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا اور اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام اس چمپئن شپ کو ہر سطح پر کامیاب بنانا ہے۔ اس کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ یہ اچھی بات ہے کہ این آر اے آئی نے رائفل شوٹنگ کی قومی چیمپئن شپ کے لیے بھوپال اکیڈمی کا انتخاب کیا ہے۔مختلف شوٹنگ رینجز،زائرین، کوچز اور کھلاڑیوں کے بیٹھنے کے انتظامات، ان کی رہائش اور خوراک، ٹرینرز اور رضاکاروں کے ڈریس کوڈ، مشینری، آرمری وغیرہ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہائی پرفارمنس انسٹرکٹر منشیر سنگھ نے وزیر سندھیا کو تیاریوں کے بارے میں معلومات دی۔