ہنی ٹریپ گینگ بے نقاب، تین خواتین گرفتار، دو مرد فرار


سری گنگا نگر، 17 نومبر: راجستھان کے سری گنگا نگر کے پرانی آبادی تھانہ علاقے میں پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین خواتین کو گرفتار کیا ہے جبکہ دو مرد فرار ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند شرما نے بتایا کہ پولیس نے آج صبح چھاپہ مارا اور تین خواتین کو گرفتار کیا، جو آنگن واڑی مراکز میں معاون کے طور پر کام کرتی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ میں ملوث دو افراد کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔