سکھ مسائل حل کئے جائیں گے: لال پورا


امرتسر، 17نومبر: پنجاب اقلیتی کمیشن کے چیرمین اقبال سنگھ لال پورا نے بدھ کو کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے دل میں سکھ برادری کے تئیں بہت محبت ہے اور وہ سکھوں کے تمام مسائل حل کریں گے۔
مسٹر لال پورا نے کوریڈور جدوجہد کمیٹی کے وفد سے اپنے دہلی میں واقع دفتر میں ملاقات کے دوران کوریڈور کھولنے کے فیصلے کے لئے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے وفد کے اراکین کو یقین دلایا کہ سکھ برادری سے متعلق معاملات کو جلد حل کرلیا جائے گا۔
وفد میں پروفیسر سرچاند سنگھ خیالا، اقبال سنگھ تنگ، سریندرپال سنگھ تالب پورا، گرپریت سنگھ کلکتہ، ایڈوکیٹ بھانو پرتاپ سنگھ اور بلبیر سنگھ کٹھالی شامل تھے۔