مدھیہ پردیش میں رات کا کرفیو آج رات سے ختم، دیگر پابندیاں بھی ہٹا دی گئیں


بھوپال، 17 نومبر: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بتایا کہ ریاست میں کووڈ-19 تقریباً کنٹرول میں ہے۔
اس لیے ریاستی حکومت کی جانب سے ایسی پابندیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، جو اب تک نافذ تھیں۔
یہ پابندیاں کووڈ وبا کے دوران لگائی گئی تھیں۔