اتراکھنڈ کی جیلوں کی حالت یوپی اور بہار سے بھی بدتر: ہائی کورٹ


نینی تال، 17 نومبر: چیف جسٹس آر ایس چوہان کی سربراہی والی بنچ نے بدھ کے روز اتراکھنڈ میں جیلوں کی ابتر حالت پر حکومت کی نکتہ چینی کی اور افسران کی سرزنش کرتے ہوئے جیلوں کے انسپکٹر جنرل سے کہا کہ وہ 7 دسمبر تک تمام جیلوں کا دورہ کریں اور جیلوں کی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔
چیف جسٹس کی زیرقیادت بنچ نے آج سنتوش اپادھیائے اور دیگر کی طرف سے جیلوں کی حالت کے بارے میں الگ الگ دائر کی گئی مختلف مفاد عامہ کی عرضیوں پر سماعت کی۔
داخلہ سکریٹری رنجیت سنہا اور جیل انسپکٹر جنرل دیپک جیوتی گھلدیال ورچولی عدالت میں پیش ہوئے۔