مرکز، ریاست اور نوکر شاہ آلودگی پر ذمہ داری سے راہ فرا ر اختیار کررہے ہیں:سپریم کورٹ


نئی دہلی،17نومبر: سپریم کورٹ نے جان لیوا سطح پر پہنچ چکی فضائی آلودگی کم کرنے میں ناکام مرکز اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ نوکر شاہوں کو اپنی ذمہ داری سے راہ فرار اختیارکرنے پر بدھ کو ان کی سرزنش کی اور کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں یہ بھی حکم دیا جائے کہ قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے پانی کے چھڑکاو¿ سے لے کر گاڑیوں کو کیسے چلایا جائے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ٹی وی زیادہ آلودگی پھیلا رہا ہے۔
عدالت کے چھوٹے آبزرویشن کو کئی بار بڑا ایشو بناکر پیش کیا جاتاہے۔