گہلوت کا ضلع کوٹہ میں انتظامیہ گاووں کے ساتھ کیمپ کا جائزہ


کوٹا 17 نومبر: وزیراعلیٰ راجستھان اشوک گہلوت نے آج کوٹا ضلع میں پیپلدا کے زورآور پورہ میں ‘انتظامیہ گاووں کے ساتھ کیمپ کا جائزہ لیا۔
مسٹرگہلوت نے کیمپ کا جائزہ لے کر افسران-ملازمین سے کئے جارہے کاموں کی پیش رفت اور مستفیدین کے بارے میں معلومت حاصل کی۔
انہوں نے وہاں موجود دیہی باشندوں سے خطاب کیا اور کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس مہم کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راحت ملے۔