کورونا مرض پوشیدہ رکھنے والوں پر درج ہو ایف آئی آر :وزیر اعلیٰ جناب چوہان


وزیر اعلیٰ نے وی سی کے ذریعہ کورونا کی پوزیشن اور انتظامات کا لیا جائزہ
اُجین 12 اپریل(نیا نظریہ بیورو) وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ صوبہ سے کورونا بحران کو جلد سے جلد ختم کرنے کے لئے کلکٹرس پوری سختی اور فعال رہ کر کام کریں۔انفیکشن روکنے کے لئے اضلاع کی حدود کو سیل رکھیں اور ہاٹ اسپاٹ علاقوں سے آنا – جانا مکمل طور سے بند رہے۔ عوام کو ادویات ، دودھ ، سبزی ، پھل ، گروسری وغیرہ کی فراہمی ضلع انتظامیہ کے ذریعے یقینی بنائی جا ئے ۔ وزیر اعلیٰ جناب چوہان گزشتہ روز شام کو وزارت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے صوبہ کے تمام اضلاع میں کورونا کی پوزیشن اور انتظامات کاجائزہ لے رہے تھے۔ چیف سیکرٹری جناب اقبال سنگھ بیس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت جناب محمد سلیمان ، رابطہ عامہ افسرجناب او ۔ پی ۔ شریواستو سمیت تمام متعلقہ سینئر عہدیدار موجود رہے۔وزیر اعلیٰ جناب چوہان نے ضلع اُجین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے بہتر علاج پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلع اُجین میں صورتحال بہتر ہے۔ اُجین کلکٹرجناب ششانک مشرا نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ اُجین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 تھی ، جس میں سے 3 مریض ٹھیک ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں۔ جلد ہی 2 مریضوں کو بھی ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ اس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ُاجین کے بارے میں میری تشویش قدرے کم ہوگئی ہے ، لیکن کلکٹر مزید سختی سے لاک ڈاو¿ن کرائیں تاکہ کیس میں اضافہ نہ ہو۔
جانچ لیبز کی تعداد میںکریں اضافہ
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ کورونا ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد بڑھائی جائے ۔ اب 7 لیب کام کر رہے ہیں۔ تمام میڈیکل کالجس میں ٹیسٹنگ شروع کی جائے۔ پرائیویٹ طبی کالج میں بھی ٹیسٹنگ کابندوبست کیا جا ئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جناب محمد سلیمان نے بتایا کہ کورونا سے صوبہ کے 22 ا ضلاع متاثر ہو گئے ہیں۔ نئے متاثرہ اضلاع رتلام میں ایک اور مندسور میں ایک کورونا متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔رتلام اور مندسور ضلع میں کورونا مثبت کے 1-1 مریض ملے ہیں۔ دونوں افراد کو پہلے سے ہی کوا رنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کلکٹروں کو ہدایت دی کہ متاثرہ علاقوں کو فی الفور سیل کریں ، مکمل کانٹریکٹ ٹیسٹنگ کریں اور ہر ضروری ا قدام اٹھائیں جس سے انفیکشن نہ پھیلے۔
ادویات ، دودھ ، پھل ، سبزی ، گروسری کی فراہمی بنی رہے
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ صوبہ میں ادویات ، دودھ ، پھل ، سبزی ، گروسری کی فراہمی بنی رہے ۔ان سب کے انتظامات کو کلکٹر یقینی بنائیں۔ اس کام میں رضاکار اداروں ،عوامی نمائندوں کا تعاون لیں۔ بڑی منڈیوں میںکسانوں سے پھل اور سبزیاں خریدی جائیں اور انتظامیہ اس کی فراہمی کابندوبست کرے۔
اندور پر دیں خصوصی توجہ
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اندور کی ٹیم پوری محنت سے دن – رات کام کر رہی ہے لیکن وہاں سب سے زیادہ کیس ہونے سے مجھے وہاں کی زیادہ فکر ہے۔ انتظامیہ وہاں بہترین علاج یقینی بنائے ۔ ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو سختی سے سیل کر صحت جانچ کے کام میں تیزی لائی جائے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت نے ہدایات دی کہ علاج کے لئے ہر بیڈ پر آکسیجن کی دستیابی ہو۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ مختلف منصوبوں کی جو رقم ان کے اکاو¿نٹس میں ٹرانسفر ہوئی ہے ، اسے بینک سے نکالنے میں مستفیدوں کو دقت نہ ہو ، مستفیدوں کے گھر تک خدمات فراہم کی جائے۔ بینکوں کو اس سلسلے میں ہدایات دی گئی ہیں۔ کلکٹر دیواس نے بتایا کہ وہاں 450 بینک کرےسپانڈنٹ ( بی سی ) کے ذریعے سے مرکز اور ریاستی حکومت کی مختلف منصوبوں کے مستفیدوں کو رقم گھر – گھر تقسیم کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ دیگر اضلاع میں بھی کلکٹر ایسابندوبست کریں۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ صوبہ میں اےسما قانون نافذ کیا گیا ہے۔ ا ب پرائیویٹ اسپتال بھی عوام کو صحت کی خدمات دینے کے لئے انکار نہیں کر سکتے۔ کلکٹر اپنے اپنے اضلاع میں ان کی خدمات لیں ۔ ساتھ ہی سرکاری اسپتال میں بھی تمام بیماریوں کے علاج کے لئے صحت کی خدمات کالعدم جاری رہیں۔
کالا بازاری ، ذخیرہ اندوزی نہ ہو
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت صوبہ نازک حالات سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی تاجر ذخیرہ اندوزی یا کالا بازاری کرتا ہے ، تو یہ بہت بڑا جرم ہے۔ لہٰذا تمام کلکٹر ا س بات کو یقینی بنائیںکہ ان کے ضلع میں کالابازاری ، ذخیرہ اندوزی نہ ہو۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کوروناانفیکشن کو روکنے کے کام میں مصروف عملے کو کسی انہونی پوزیشن میں حکومت متاثرہ خاندان کو 50 لاکھ روپے کی مدد دے گی۔ یہ رقم سیکورٹی کی علامت ہوگی۔
کوارنٹائن سنٹر میں سی سی ٹی وی کیمرے ہوں نصب
ا یڈیشنل چیف سیکرٹری جناب محمد سلیمان نے ہدایات دی کہ تمام کوارنٹائن سنٹر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرائے جائیں ، جس سے ریاستی سطح پرکنٹرول روم سے بھی وہاں کی نگرانی کی جا سکے۔
کوئی بھی بھوکا نہ سوئے
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ ہر کلکٹر یہ یقینی بنائے کہ ان کے ضلع میں کوئی بھوکا نہ سوئے۔ حکومت کی طرف سے ہر غریب شخص کے لئے اناج اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
کورونا چھپانے والوں پر درج ہو ایف ۔ آئی ۔ آر
وزیر اعلیٰ جناب چوہان نے تمام کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اضلاع میں ایسے افراد کے خلاف ایف ۔ آئی ۔ آر ۔ درج کریں ، جو کورونا بیماری کو چھپاتے ہیں۔ جب وہ مریض ٹھیک ہو جا ئے ، تب اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ اس موقع پرضلع کے این آئی سی ہال میں اُجین ڈویژن کمشنر جناب آنند کمار شرما ، آئی جی جناب راکیش گپتا ، ڈی آئی جی جناب منیش کپوریا ، پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب سچن اتلکرکے علاوہ متعلقہ افسران موجود رہے ۔