لاشوں کو شمالی کشمیر میں زبردستی دفن کرنا انسانیت کے خلاف جرم: عمر عبداللہ


سری نگر،17 نومبر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حیدر پورہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے الطاف احمد اور مدثر گل کی لاشیں لواحقین کو واپس دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کو شمالی کشمیر میں زبردستی دفن کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’انہیں جنگجو یا جنگجو اعانت کار کے طور بدنام کرنا بھی بہت برا ہے لیکن ان کی لاشوں کو شمالی کشمیر میں زبردستی دفن کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے‘۔