اہلیت کی بنیاد پر خواتین کو آرمی میں مستقل کمیشن دینے کا انتظام


جھانسی:17نومبر: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آرمی میں خواتین کو مستقل کمیشن دینے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اب اہلیت کی بنیاد پر خواتین کو آرمی میں مستقل کمیشن دئیے جانے کا نظام بنایا گیا ہے۔
سنگھ نے بدھ کو اترپردیش کے جھانسی میں پہلی جنگ آزادی کی مجاہد مہارانی لکشمی بائی کی جینتی کے موقع پر وزارت دفاع پر منعقد ‘راشٹریہ رکچھا سمرپرن پرو’ کے افتتاحی تقریب میں یہ اعلان کیا۔
سنگھ نے کہا کہ آرمی میں خواتین کو مستقل کمیشن کا نظام دینے کے لئے رانی لکشمی بائی جینتی سب سے زیادہ مناسب موقع ہے۔