نریندربھاٹی سمیت ایس پی کے چار قدآور لیڈر بی جے پی میں شامل


لکھنؤ:17نومبر: اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے جاری پارٹی تبدیل کرنے کے سلسلے کے دوران بی جے پی نے بدھ کو ملائم سنگھ یادو کو بے حد قریبی نریندر بھاٹی سمیت سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے چار ایم ایل سی کو اپنی پارٹی میں شامل کرلیا۔
بی جے پی کے ریاستی دفتر میں نائب وزیر اعلی کیسو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما کی موجودگی میں پارٹی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے ایس پی کے نریندر سنگھ بھاٹی، سی پی چندر، روی شنکر سنگھ اور رما نرنجن کو پارٹی کی رکنیت سے دلائی۔
اس موقع پر سوتنتر دیو نے کہا کہ بی جے پی کنبے کا حصہ بنے چاروں ایم ایل سی ایس پی کے قدآور لیڈر رہے ہیں۔