ہریانہ نے ‘جئے جوان، جئے کسان’ کی ثقافت کو آگے بڑھایا ہے: صدرجمہوریہ


بھیوانی، 17 نومبر: صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ ہریانہ نے ‘جئے جوان، جئے کسان’ کی ثقافت کو آگے بڑھایا ہے۔
صدر جمہوریہ بھیوانی ضلع میں واقع آدرش گاؤں سوئی آئے تھے، جہاں انہوں نے تقریباً 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔
انہوں نے گاؤں میں شری کشن جندل کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کاموں – اسکول، جھیل، آٹھ پارکس، گلیوں، سولر پلانٹ کو عوام کے لیے وقف کیا۔