کشمیری طلبا کے مستقبل کو سنوارنے کی خاطر فوج کوشاں: کور کمانڈر


سری نگر، 17 نومبر: 15 کارپس کمانڈر لفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے طلبہ وطالبات کے بہتر مستقبل کی خاطر وہ کوشاں ہے اور اس حوالے سے میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے سپر 50 کے تحت کوچنگ فراہم کرنا ثمر آور ثابت ہو رہا ہے۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار سری نگر میں ایچ سی پی ایل کشمیر سپر 50 کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’آرمی نے اس سے قبل سپر 30 کوچنگ شروع کی پھر میڈیکل طلاب کیلئے 2018 میں بھی کوچنگ کا عمل شروع کیا لیکن اُس وقت پتھراو کا چلن ہونے کے باوجود بھی کشمیری عوام نے فوج پر اپنا اعتماد ظاہر کیا۔