کولگام میں فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم کا آغاز


سری نگر، 17 نومبر: جنوبی ضلع کولگام کے پمبائی گاﺅں میں جنگجوں اور فورسز کے مابین تصادم شروع ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’بدھ کی شام کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کولگام کے پمبائی گاﺅں کو محاصرے میں لے کر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی‘ ۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔