بس الٹنے سے ایک مسافر جاں بحق، ایک درجن سے زائد زخمی


ستنا، 17 نومبر: مدھیہ پردیش میں ضلع ستنا کے رام نگر تھانہ علاقے میں آج ایک نجی مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے ایک مسافر کی موت ہو گئی اور ایک درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔
پولس ذرائع کے مطابق ضلع کے میہر سے ریوا کی طرف جانے والی بس گورساری وادی میں بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
حادثے میں انل دویدی (22) کی موت ہو گئی، جب کہ ایک درجن سے زیادہ مسافرین زخمی ہو گئے۔