پشکر میلےمیں 1400 کلو وزنی بھینسا ’بھیم‘ کی قیمت 21 کروڑ روپے


اجمیر، 17 نومبر: راجستھان میں اجمیر کے قریب واقع تیرتھ راج پشکر میں چل رہے بین الاقوامی پشکر میلے کے تحت شری پشکر مویشی میلہ میدان پر قریب1400 کلو وزنی بھینسا ’بھیم‘ سبھی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
پشکر مویشی میلہ میدا ن میں جودھپور باشندہ جواہر جانگیڑ بھیم کو پشکر میلے میں لے کر آئے ہیں جس کی قیمت 21 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھیم لگ بھگ چھ فٹ اونچا گہرے سیاہ رنگ کا ہے۔