سیاست میں تشدد کے خاتمے کے لئے خواتین کی مضبوطی ضروری:پرینکا


چترکوٹ:17نومبر: اترپردیش میں نظم ونسق کی حالت کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ سیاست میں تشدد کا خاتمہ کرنے کے لئے کم سے کم 40فیصدی خواتین کا سیاست میں آنا ضروری ہے۔
رام گھاٹ میں منعقد خواتین سنواد پروگرام میں پرینکا نے بدھ کو کہا کہ خاتون کی جدوجہد اس کی اپنی ہوتی ہے۔
اس کے لئے جدوجہد کوئی نہیں کرے گا۔