اتراکھنڈ کے تمام اضلاع میں 11 دسمبر کو لگے گی قومی عوامی عدالت


دہرادون، 17 نومبر: نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کی کال پر دسمبر کے دوسرے ہفتہ (11 دسمبر) کو اتراکھنڈ کے تمام اضلاع اور بیرونی عدالتوں میں قومی عوامی عدالت منعقد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے رکن سکریٹری آر کے کُھلبے نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر کھلبے نے بتایا کہ اتھارٹی کے چیئرمین نے قومی اتھارٹی کے حکم سے تمام ضلعی اور بیرونی عدالتوں میں عوامی عدالت کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔