پلوامہ میں دو ملی ٹینٹ معاون بارودی مواد سمیت گرفتار


سری نگر، 17 نومبر: جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ضلع پلوامہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران جنگجووں کے دو اعانت کاروں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے دو آئی ای ڈیز برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’55 آرآر، 182 بٹالین سی آر پی ایف اور ایس او جی نے سرکیولر روڑ پلوامہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد جن کی شناخت عامر بشیر اور مختیار احمد کے بطور ہوئی ہے کو روک کر اُن کی جامہ تلاشی لی جس دوران اُن کے قبضے سے د و آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں‘۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم نے دونوں کو حراست میں لے کر اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 315/2021 کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔