کنٹریکٹ کمپیوٹر آپریٹرپانچ ہزارروپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار


ادھے پور ، 17 نومبر: راجستھان میں اینٹی کرپشن بیورو نے ضلع ادھے پور کی جھاڈول پنچایت کمیٹی میں کام کرنے والے ایک کنٹراکٹ کمپیوٹر آپریٹر کو پانچ ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
بیوروکےایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ امیش کماراوجھا نے بتایا کہ ملزم کنٹریکٹ ملازم پربھولال نے شکایت کنندہ سے لینڈ ایکوزیشن کی رقم کا چیک جاری کرنے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔
ملزم کنٹریکٹ ملازم نے شکایت کنندہ سے دس ہزار روپے رشوت طلب کی تھی اور آج پانچ ہزارروپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔