غلط بلنگ پرایم ڈی کی بھی طے ہوگی ذمہ داری:شری کانت


لکھنؤ:17نومبر: بلنگ سے متعلق شکایتوں پر کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر توانائی شری کانت شرما نے بدھ کو کہا کہ غلط بلنگ پر بلنگ ایجنسی سے لے کر متعلقہ ڈسکام کے ایم ڈی تک کی جواب دہی یقینی کی جائے گی۔
شرما نے لکھنؤ کے یونیورسٹی ڈویژن کا اچانک معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ بلنگ سے متعلقہ شکایتوں کا حل 24گھنٹے کے اندر صارفین کو مطمئن کر دیا جائے۔
انہوں نے پی پی سی ایل صدر کو ہدایت دیا کہ نئی بلنگ ایجنسیوں کے کام کاج کر ہردن آڈٹ ہو، سابق میں ہوئی غلطیوں کو دوبارہ نہ دہرایا جائے۔