ایمیزون کا پانچواں آل ویمن پارٹنر ڈیلیوری اسٹیشن


نئی دہلی، 17 نومبر: خواتین کو کام کا بامعنی تجربہ فراہم کرنے کے اپنے عزم کے مطابق، ای کامرس مارکیٹ پلیس ایمیزون انڈیا نے آندھرا پردیش میں ایک آل ویمن پارٹنر ڈیلیوری اسٹیشن کے آغاز کا اعلان کیا۔
کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ گنٹور ضلع کے پیڈوگورلہ قصبے میں واقع نیا اسٹیشن ایمیزون کے ڈیلیوری سروس پارٹنر (ڈی ایس پی) کے ذریعے چلایا جائے گا۔
یہ اسٹیشن تامل ناڈو، گجرات اور کیرالہ میں ایمیزون کے ڈی ایس پی کے ذریعہ چلائے جانے والے موجودہ چار تمام خواتین ڈلیوری اسٹیشنوں کے علاوہ ہے۔