پولیس لوگوں سے فلمی گانوں کےسہارے گھرمیں رہنے کی کررہی ہے اپیل


بھوپال:12اپریل(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاو¿ن میں جہاں پولیس غیر ضروری طور پر گھوم رہے لوگوں پر سختی سے کاروائی کررہی ہے ، وہیں گانے اور میوزک کے ذریعہ ملک کے کئی حصوں میں ، پولیس لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کررہی ہے۔اسی طرح کا نظارہ راجدھانی بھوپال کی سڑکوں پر دیکھنے کو مل رہا ہے ، جہاں پولیس کے ذریعہ ایک موبائل ڈی جے سے گھر میں رہنے اور باہر نہ آنے کی اپیل کی جارہی ہے اور فلمی گانوں کے ذریعہ انہیں بھی راضی کیا جارہا ہے۔