رانے شمال مشرقی ایم ایس ای کانفرنس کی صدارت کریں گے


نئی دہلی، 17 نومبر: مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر نارائن رانے شمال مشرق میں چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے ایم ایس ایم ای کانفرنس کی صدارت کریں گے۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما تمام شمال مشرقی ریاستوں کے سینئر وزراء اور معزز شخصیات کے ساتھ کل گوہاٹی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
اس طرح کی کانفرنسوں کا اہتمام ایم ایس ایم ای کی وزارت کرتی ہے اور اس کا مقصد شمال مشرقی خطے میں ایم ایس ایم ای کے لیے کاروبار اور کاروباری مواقع کو فروغ دینا ہے۔