دوسرا ٹیکہ لینے والے لوگوں کی تعداد پہلا ٹیکہ لینے والوں سے زیادہ


نئی دہلی، 17نومبر: ملک میں کووڈ کا دوسرا ٹیکہ لینے والے لوگوں کی تعداد پہلا ٹیکہ لینے والے لوگوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود منسکھ مانڈویا نے بدھ کو یہاں کہا کہ کووڈ کا دوسرا ٹیکہ لینے والے لوگوں کی تعداد پہلا ٹیکہ لینے والے لوگوں سے زیادہ ہونا یہ ظاہرکرتا ہے کہ لوگوں کا کووڈ ٹیکے پر بھروسہ بڑھ رہا ہے۔
’کوویڈ ٹیکہ کاری، اور ’ہر گھر دستک ‘ مہم کامیاب ہورہی ہے۔