تعمیراتی کام 21 نومبر تک اور تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند رہیں گے: گوپال رائے


نئی دہلی، 17 نومبر: دہلی حکومت نے سرکاری محکموں میں گھر سے کام کو 21 نومبر تک بڑھا دیا ہے اور اگلے احکامات تک اسکولوں اور کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بدھ کو کہا کہ دہلی حکومت نے دہلی کے اندر بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے کے لیے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں ایک میٹنگ کے بعد کچھ ہنگامی اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت 17 نومبر تک تمام تعمیرات اور انہدام کی سرگرمیاں روک دی گئی تھیں۔
دہلی حکومت کی جانب سے پہلے لیا گیا فیصلہ اور ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن کی ہوئی پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان اور دہلی کی مشترکہ میٹنگ میں دی گئی ہدایات کی بنیاد پر آج ہم نے مختلف محکموں کے ساتھ میٹنگ کی۔