نام بدلنے والی بی جے پی حکومت کو بدلنے کو تیار ہیں عوام:اکھلیش


غازی پور:17نومبر: ایک دن پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کئے جانے کے بعد آج سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ نام بدلنے میں ماہر بی جےپی حکومت کو اترپردیش کی عوام بدلنے کو تیار بیٹھے ہیں۔
غازی پور سے لکھنؤ تک سماج وادی وجئے یاترا شروع کرنے سے پہلے اکھلیش نے اپنے اتحادی پارٹی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس۔
بی ایس پی) کے اوم پرکاش راج بھر کے ساتھ ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وہ آنے والے وقت میں تبدیلی کی لہر دیکھ رہے ہیں۔