کرتارپور کوریڈور کھلا، عقیدتمندوں کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع


چنڈی گڑھ، 17 نومبر: گرونانک دیو کی 19 نومبر کویوم پیدائش سے عین قبل پاکستان واقع کرتارپور صاحب کے درشن کے لیے آج سے کوریڈور کھولے جانے کے ساتھ ہی وہاں جانے والے ہندوستانی خاص طورپر سکھ عقیدت مندوں کے لئے صبح 11 بجے سے رجسٹریسن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
کرتارپور صاحب صرف انہیں عقیدت مندوں کو جانے کی اجازت ہوگی جنہوں نے کووڈ ویکسینیشن کادونوں ڈوز مکمل کرلیا ہو یا گزشتہ 72 گھنٹوں کی کووڈ 19 آرٹی پی سی آر رپورٹ منفی ہے۔
عقیدت مندوں کو پینے کا پانی اور 7 کلوگرام وزنی ضروری اشیاء لے جانے کی اجازت ہوگی۔