پونچھ میں ایل او سی کے ساتھ لگنے والے جنگل میں آگ سے زیر زمین سرنگیں پھٹ گئیں


جموں،17 نومبر: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ لگنے والے جنگل میں لگی بھیانک آگ سے بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کے اُس پار منگل کی شام کو خشک جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جو سرحد کے اس طرف بھی پھیل گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس آگ سے ایل او سی پر کئی زیر زمین سرنگیں پھٹ گئیں۔