’امریکہ ہندوستان کے ساتھ مل کرافغانستان میں مشترکہ مفادات پر کام کرے گا‘


واشنگٹن/نئی دہلی، 17 نومبر: افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ امریکہ ’مستحکم اور پرامن افغانستان میں مشترکہ مفادات‘ کے لئے اپنے قریبی دوست ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
مسٹر ویسٹ نے نئی دہلی میں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا’’ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال، خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا جوائنٹ سکریٹری جے پی سنگھ اور دیگر کے ساتھ آج نئی دہلی میں میٹنگ کرکے خوشی ہوئی‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہم ایک مستحکم اور پرامن افغانستان میں اپنے مشترکہ مفادات کو حل کرنے کے لیے اپنے قریبی دوست کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔”