آنگن واڑی مراکز ہوئے شروع،بچوں کا کیا گیا استقبال


ہوشنگ آباد16نومبر(عادل فاضلی)کووےڈ انفیکشن کو روکنے کے معیاری طریقہ کار کے بعدریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ ہوشنگ آباد دیہی کی تمام آنگن واڑیوں کو 15 نومبر کو شروع کیا گیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر ایچ کے شرما اور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ڈہریا نے بچوں کا تلک لگاکر انہیں ہار پہنا کر آنگن واڑی میں داخل کیا۔آنگن واڑی کے پہلے دن بچوں نے کھیر، پوری سبزی کا لطف اٹھایا۔جوائنٹ ڈائرکٹر اور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر نے بچوں کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور آنگن واڑی ورکر کو اسی طرح باقاعدہ سنٹر چلانے کی ہدایت دی گئی۔اس دوران سیکٹر سپروائزر پریتی شرما نے افسران کو مرکز سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ جوائنٹ ڈائریکٹر اور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر نے نمساڑیہ نمبر 2 اور جاسل پور سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کارکنوں کو ضروری ہدایات دیں۔