کھیلو انڈیا اسکیم میں ہوشنگ آباد کے 40لڑکے اور لڑکیوں کا ہوا انتخاب


ہوشنگ آباد16نومبر(عادل فاضلی)کھیلو انڈیا لاگھو کیندر یوجنا ضلع کے 20 لڑکوں اور 20 لڑکیوں کو ہاکی کھیل ودھا کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔مذکورہ معلومات دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیئر آفیسر اوما پٹیل نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت 15 نومبر کو ہاکی ٹرف گراو ¿نڈ ہوشنگ آباد میں کھیلو انڈیا ٹیلنٹ سرچ کا انعقاد کیا گیا۔پرمجیت سنگھ مرکزی حکومت کے ذریعہ سلیکٹر کے طور پر ٹیلنٹ سرچ میں شامل ہوئے۔سنگھ کی ہدایت پر تقریباً 80 لڑکیوں نے سلیکشن ٹرائل میں حصہ لیا، جن میں سے کل 20 لڑکوں اور 20 لڑکیوں کو کھیلو انڈیا لاگو کیندر کے لیے منتخب کیا گیا۔