میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کی گئی خالی پلاٹوں کی صفائی


اُجین16نومبر(نیا نظریہ بیورو)میونسپل کارپوریشن کمشنر کی ہدایات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں،کالونیوں، محلوں میں خالی پلاٹوں پر کچرا ڈالنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کارپوریشن کی جانب سے پلاٹوں کی صفائی کا کام کیا جا رہا ہے۔منگل کو عیدگاہ مین روڈ
خاک چوک چوراہا، پانی کی ٹینک اندرا نگر،گیاس کے باڑے کی گلیاں، نیا پورہ سے گنپتی مندر چوک،رن مکتیشور چوراہا،پپلی ناکہ والمک بستی،بھیرونالا، جانسا پورہ تلائی، بلوٹی پورہ،پتی بازار، گیتا کالونی، منگل نگر،تروپتی ایونیو، پدماوتی، موہن نگر،ہاٹ بازار، مرچی نالہ، اتھروا ہوٹل کے سامنے،جے سنگھ پورہ، چار دھام پارکنگ، دودھ تلائی،بھارتیہ گیان پیٹھ، سیٹھی نگر، فری گنج ایریا،سنت نگر، سندھی کالونی، رشی نگر، وکرم نگر، پشوپتی ناتھ مندر کے صحن لوٹس گرین کالونی،پانڈیا کھیڑی پل کے نیچے، شانتی نگر،منچھمن گنیش مندر والا مین روڈ، نیل گنگا مین روڈ، گووردھن دھام کالونی،سارتھک نگر آنگن واڑی کے آس پاس،مہاراجہ ڈھابہ کے آس پاس، ودیا پتی نگر،ویاس نگر، رشی نگر ایکسٹینشن، مہاکال کامرس سینٹر سی، سیکٹر، مہا شکتی نگر،انجینئرنگ کالج مین روڈانڈس اسپتال مین روڈ وغیرہ میں پلاٹ اور سڑک کی صفائی کی گئی۔کمشنر نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مقامات ،کھلے پلاٹوں پر کچرا نہ ڈالتے ہوئے کوڑا کرکٹ کو مقررہ کچرا اٹھانے والی گاڑی کے حوالے کریں۔