ایم ایل اے پارس جین نے کیا واٹر سپلائی لائن کا افتتاح


اُجین16نومبر(نیا نظریہ بیورو)میونسپل کارپوریشن کی جانب سے وارڈ نمبر 04 کنی پورہ ایم پی نگر میں نو تعمیر شدہ پینے کے پانی کی ٹینک سے وارڈ کے تحت آنے والی 29 کالونیوں کو اب باقاعدگی سے پانی فراہم کیا جائے گا۔ایم ایل اے پارس جین کی موجودگی میں منگل کو واٹر سپلائی لائن کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر ایم ایل اے پارس جین نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں کہ شہر کے مکینوں کو آسانی سے اور کافی پریشر کے ساتھ پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہمی کے لیے پانی کی لائن کا کوئی انتظام نہیں تھا۔جس کی وجہ سے کالونیوں میں شفٹ کے مطابق دوپہر 2 بجے سے صبح 8 بجے تک پانی فراہم کیا جاتا تھا۔اس سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، نئی ٹینکی کی تعمیر سے علاقے کی کالونیوں کو شام 7 بجے سے رات 8 بجے تک پانی فراہم کیا جا سکے گا۔اس موقع پر سابق کونسلر راجیش سیٹھی اور علاقہ مکین موجود تھے۔