جمبوری میدان کو دو گھنٹے میں صاف کرنے والے ملازمین کا وزیر بھوپیندر سنگھ نے ادا کیا شکریہ


بھوپال16نومبر(نیا نظریہ بیورو)وزیرشہری ترقیات اور رہائشات بھوپیندر سنگھ نے کہا ہے کہ قبائلی گورو دوس کے عظیم انعقاد کے بعد وسیع جمبوری میدان کی محض دو گھنٹے میں صفائی کر نے پر صفائی دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں۔ انہوںنے کہاہے کہ اس قابل تعریف کام کیلئے انہیں بہت مبارکباد۔وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کئے گئے صفائی مشن میں وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں اندور مسلسل ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ اس سال بھی مدھیہ پردیش صفائی مشن میں ملک میں قابل ذکر مقام حاصل کرے گا۔