اےم اےل اے پی سی شرما نے شروع کی جن جاگرن یاترا


بھوپال16نومبر(نیا نظریہ بیورو)سابق وزیر اور ایم ایل اے پی سی شرما نے جن جاگرن ابھیان کے تحت جنوب مغربی اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 26 سیوانیہ گوڑ میں ناگیشور مندر سے پد یاترا کا آغاز کیا۔شرما نے دیہی علاقوں میں مختلف مقامات پر لوگوں سے ملاقات کی اور مہنگائی پر بات چیت کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل سنے۔جس میں اہل علاقہ کا بھرپور آشیرواد اور پیار ملا۔سابق کونسلر گڈو چوہان،سابق کونسلر مونو سکسینہ، بلاک صدر دنیش مارن،بلاک صدر مجاہد صدیقی،ضلع آئی ٹی سیل کے صدر وجیندر شکلا،رمیش پانڈے، رودر پٹیل،پرمود پٹیل، سورو پٹیل، جیتو پٹیل،ستیش چودھری، موتی مارن،درگیش چودھری، انجلی یوناتی، پون شرما، شعیب خان وغیرہ کارکنان موجود تھے۔