عوام کی حفاظت میں لگی پولس کی بھی ہوئی جانچ

کورونا کاخطرہ :

بھوپال:12اپریل(نیانظریہ بیورو)
کورونا وائرس کومات دینے کے لئے لاک ڈاو¿ن کو کامیاب بنانے میں پولیس اہلکار دن رات کوشاں ہیں۔راجدھانی میں اب تک 20 پولیس اہلکار اور ان کے کنبہ کے افراد کورونا مثبت سامنے آئے ہیں۔ اس صورتحال میں راجدھانی کا ایک ڈاکٹر وپین شرما خود اپنی گاڑی میں چیکنگ پوائنٹ پر پہنچ رہا ہے اور جھلستی دھوپ میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی جانچ کررہا ہے۔تاکہ انہیں بھی خطرات سے بچایاجاسکے۔تفتیش کے بعد پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر وپن کی تعریف کی ۔ بتایاجاتاہے کہ پولیس اہلکاروں کے کورونا مثبت پایا جانے کے بعد متعدد پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ میں انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی پر بھی انفیکشن ہونے کے امکانات بار بارسامنے آتے رہے ہیں۔جس کے پیش نظر ڈاکٹروپن نے آگے بڑھ کوان کی جانچ کی ۔تاکہ وقت رہتے اس وبا سے متاثرہ ہونے پران کاعلاج ہوجائے۔ معلوم ہوکہ جانچ کرکے ڈاکٹر وپن شرما پولیس اہلکاروں کے حوصلے بلند کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ، ڈاکٹر وپن شرما اپنی ڈیوٹی بھی پوری کررہے ہیں۔ ساتھ ہی پولیس اسٹیشنوں اور چوکیوں کی صفائی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔ جب کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچاو¿ کے لئے اور لاک ڈاو¿ن میں ڈاکٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تو پولیس اہلکار بھی تالیاں بجاکران کاحوصلہ بڑھارہے ہیں۔