ایکسپریس وے سے پورانچل کی ترقی کو ملے گی رفتار:ترپاٹھی


دیوریا:16نومبر: بی جے پی رکن پارلیمان ڈاکٹر رماپتی رام ترپاٹھی نے کہا کہ پوروانچل ایکسپریس وے کے شروع ہوجانے سے مشرقی اترپردیش کی ترقی کو رفتار ملے گی۔
ترپاٹھی نے منگل کو کہا کہ 340 کلو میٹر لمبے اس ہائی وے کی خصوصیت ہے کہ یہ ایکسپریس وے نو اضلاع کے علاوہ لکھنؤ سے ان شہروں کو بھی جوڑے گا جہاں ترقی کے لا محدود مواقع ہیں۔
ایکسپریس وے کے شروع ہونے سے پورے پوروانچل کی ترقی کو رفتار ملے گی۔