کانپور:پولیس پر ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتارنے کا الزام


کانپور:16نومبر: اترپردیش کے ضلع کانپور کی کلیان پور تھانے کی پولیس پر نوجوان کو پیٹ کر مارے جانے کا الزام لگا ہے۔
تھانہ علاقے میں جتیندر عرف کلو(25) کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی تھی جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس پر جتیندر کوپیٹ پیٹ موت کے گھاٹ اتارنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے لاش کورکھ کر ہنگامہ کرتے ہوئے خاطی پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
متوفی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے چوری کے ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے متوفی کو چوکی میں بلایا تھا اوروہیں پرمتوفی کو پیٹا جس سے اس کی موت ہوگئی۔