بی جے پی نے کرتارپور صاحب کوریڈور کھولنے کا کیا خیرمقدم


جالندھر، 16 نومبر: پنجاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جالندھر ڈسٹرکٹ یونٹ نے شری گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر سکھ برادری کے عقیدے کے مرکز شری کرتار پور صاحب کوریڈور کے کھلنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
بی جے پی کے ضلع صدر سشیل شرما کی صدارت میں مقامی پارٹی آفس سرکلر روڈ کے قریب شیتلا ماتا مندرمیں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سابق ایم ایل اے اور پارلیمانی سکریٹری کرشن دیو بھنڈاری، ریاستی ترجمان مہیندر بھگت، ہرمیندر سنگھ کاہلو، سابق ضلع صدر رمیش شرما نے شرکت کی۔
ضلعی جنرل سکریٹری بھگونت پربھاکر، ارون بجاج نے شری کرتار پور صاحب کوریڈور کھولنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا اور لڈو بانٹ کر ایک دوسرے کا منہ میٹھا کروایا۔