بندیل کھنڈ میں کانگریس کی انتخابی حکمت عملی طے کرنے کے لئے باندہ پہنچے بھوپیش بگھیل


باندہ:16نومبر: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بندیل کھنڈکے لئے کانگریس کی حکمت عملی کوآخری شکل دینے کے لئے پارٹی کے سپروائزر اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل منگل کو دو روزہ دورے پر بندیل کھنڈ پہنچ گئے۔
میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے بندیل کھنڈ سے اپنا پرانا تعلق بتاتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ ریاست بننے سے پہلے وہ اکثر بندیل کھنڈ آتے تھے۔
باندہ پہنچے سے پہلے انہوں نے کالنجر واقع نیل کنٹھ مندر میں پوجا ارچنا کی۔