بچوں کا جنسی استحصال: سی بی آئی نے ملک بھر میں 76 مقامات پر چھاپے مارے


نئی دہلی، 16 نومبر: بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو ملک بھر میں 76 مقامات پر چھاپے مارے۔
سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ دہلی، اتر پردیش، پنجاب، آندھرا پردیش، بہار، اڈیشہ، تمل ناڈو، راجستھان، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش سمیت 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 76 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔
سی بی آئی نے اس معاملے میں 14 نومبر کو 23 معاملے درج کیے تھے، جن میں 83 لوگ ملزم ہیں۔