ریاست میں مریضوں کی تعداد پہنچی562 ،اب تک43 کی ہوئی موت

کوروناکاقہر:


بھوپال :12اپریل(نیانظریہ بیورو)
ملک سمیت مدھیہ پردیش میں بھی کورونا انفیکشن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست میں مریضوں کی مجموعی تعداد 566 ہوگئی ہے۔ غورطلب ہے کہ گذشتہ روز بھوپال میں 12 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔جن میں محکمہ صحت کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔ ابھی تک ، بھوپال شہر میں کورونا انفیکشن کے 131 مثبت رپورٹ پیش ہوئے ہیں۔ ان میں سے 3 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، جنھیں آکسیجن سپورٹ میں رکھا گیا ہے۔بتایاجاتاہے کہ مدھیہ پردیش میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی اعدادوشمار میں نمبروں پرہونے کاامکان ہے۔وہیںمدھیہ پردیش میں فی الحال کورونا مثبت کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ اب تک ریاست میں 43 افراد کی موت ہوچکی ہے۔اسی کے ساتھ 3 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں ، جنہیں استپال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔جبکہ اندور میں مرنے والے مریضوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔اس کے پیش نظرریاست کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے لاک ڈاو¿ن میں لوگوں سے باہرنکلنے کے لئے صاف طورپرمنع کیا ہے تاکہ اس مہلک وباسے جلد چھٹکارامل جائے۔اس کے پیش نظر ڈی آئی جی ارشاد ولی نے بھی لاک ڈاو¿ن میں مزیدسختی برتتے ہوئے موٹرسائیکل پردوافراد کے بیٹھنے پرپابندی عائد کردی ہے۔ ساتھ ہی غیرضروری طورپرگھروں سے باہرنکلنے پرلائسنس منسوخ کرنے کااشارہ بھی دیاہے۔انتظامیہ کاکہنا ہے کہ جب تک عوام گھروں سے باہرنکلے گی توکورونا سے نمٹنے میں دشواری پیداہوگی۔اوراس کے پھیلاو¿کوبھی روکنے میں مشکلوں کاسامناکرناپڑے گا۔اگرعوام انتظامیہ کاساتھ دے گی اس مہلک وباسے ہم سب جلد چھٹکاراپائیں گے۔