گہری کھائی میں گاڑی گر ی، تین لاشیں نکال لی گئیں


پتھورا گڑھ/ چمولی، 16 نومبر: اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع میں منگل کو ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ریسکیو ٹیم نےایک کھائی سے تین لاشیں برآمد کیں۔
یہ لاشیں گاڑی میں سوار ان مسافروں کی ہیں جن کی گاڑی پیر کے روز گہری کھائی میں گر گئی تھی ۔
اسی دوران ایک اور حادثہ چمولی ضلع میں پیش آیا جہاں گہری کھائی میں گرنے والی کار کے ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کراگیا ہے۔