پنجاب حکومت ہلواڑہ ائرپورٹ کو شہید سرابھا کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کرے گی: وزیر


سرابھا (لدھیانہ)، 16 نومبر: پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ امریندر سنگھ راجہ وارنگ نے آج کہا کہ پنجاب حکومت مرکز کو ایک تجویز بھیجے گی جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ ہلواڑہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام انقلابی شہید کرتار سنگھ سرابھا کے نام پر رکھا جائے۔
مسٹر وارنگ یہاں اپنے گاؤں سرابھا میں شہید کرتار سنگھ سرابھا کے 106ویں یوم شہادت کے موقع پر منعقدہ ریاستی سطح کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نےبتایا کہ یہ 19 سال کی عمر میں شہید ہونے والے انقلابی کو خراج عقیدت ہو گا۔