شاعرانہ انداز میں دیا اکھلیش نے مودی کے طنز کا جواب


لکھنؤ:16نومبر: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش میں پوروانچل ایکسپریس وے کے افتتاحی پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اس طنز کا جواب شاعرانہ انداز میں دیا ہے جس میں انہوں نے اکھلیش کا نام لئے بغیر کہا کہ سابقہ حکومت کے وزیر اعلی ان سے عوامی سطح پر ملنے سے بھی کتراتے تھے۔
اکھلیش نے منگل کو پوروانچل ایکسپریس وے پر افتتاح کے وقت مودی کے قافلے تک پہنچنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کرتےہوئے کہا’ تم نے ہمارے استقبال کا اچھا بدلہ دیا۔
عوام سے پہلے تم نے ہی ہمیں پیدل کردیا۔