گہلوت نے ڈوٹاسرا کے کابینہ سے وداعی کے اشارے دیئے


جے پور، 16نومبر: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے آج اساتذہ ایوارڈس تقریب میں تعلیم کے وزیر مملکت گووند سنگھ ڈوٹاسرا کے کابینہ سے وداعی کے اشارے دیئے۔
اساتذہ ایوارڈس تقریب میں وزیراعلی نے کہاکہ مسٹر ڈوٹاسرا نے اساتذہ کی جس طرح سے مانگیں رکھی ہیں اس سے محسوس ہوتا ہے کہ آئندہ وقت میں مسٹر ڈوٹاسرا کابینہ سے وداعی لینے والے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسٹر ڈوٹاسرا ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر کا عہدہ بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔