مشرقی اترپردیش کے لئے زندگی کی نئی لکیر بنے گا پوروانچل ایکسپریس وے:یوگی


سلطانپور:16نومبر: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پوروانچل ایکسپریس وے صرف آمدورفت کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ مشرقی اترپردیش کے لئے زندگی کی نئی لکیر کھینچے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ منگل کو سلطانپور میں پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کئے جانے کے بعد منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ یہ قومی شاہراہ آنے والے وقت میں ترقی کی ایک نئی لکیر کی شکل میں قائم ہونے والا ہوگا۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے مختصر خطاب میں کہا’ایک طرف آج پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح ہورہا ہے وہیں دوسری طرف بندیل کھنڈر ایکسپریس وے کا کام بھی تیزی سے چل رہا ہے۔