گھرسے نکلنے پرلائسنس منسوخ،موٹرسائیکل پردوافراد کے سوارہونے پربھی پابندی

لاک ڈاو¿ن میں مزیدسختی:

بھوپال:12اپریل(نیانظریہ بیورو)
ملک بھرمیں کووڈ 19 کے پھیلاو¿ کوروکنے کے لئے لاک ڈاو¿ن گزشتہ 24 مارچ سے نفاذ ہوچکا ہے۔ لیکن پولیس کی کوششوں اور باربارسختی سے منع کرنے کے باوجود لوگ گھروں سے نکلنے پر باز نہیں آ رہے ہیں۔ لہذا اب راجدھانی کی پولیس نے ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت اب پولیس لاک ڈاو¿ن میں غیر ضروری طور پرگھروں سے باہرنکلنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گی اور ساتھ ہی ان کا لائسنس منسوخ کرنے کے لئے بھی کارروائی کرے گی۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس نے پوری دنیا میں ایک ہنگامہ کھڑا کردیا ہے ، اس سے بچنے کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاو¿ن کیا گیا ہے اور لوگوں کو بار بار گھر میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ اس کے باوجود ، کچھ لوگ اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں اور اپنے گھروں سے غیر ضروری طورپرگھومنے پھر نے نکل رہے ہیں۔ 24 مارچ سے راجدھانی پولیس نے ایسے 950 افراد پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گاڑی ضبط کرنے کے لئے بھی کارروائی کی گئی، لیکن اس کے باوجود لوگ باز نہیں آئے جس کے بعد اب پولیس مزید سختی اختیار کرنے جارہی ہے۔معلومات کے مطابق بھوپال کے ڈی آئی جی ارشاد ولی نے بتایا کہ اب موٹر سائیکل پر دوافراد کے سوار ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نیز بلا وجہ گھومنے پھرنے کے لئے گھر چھوڑنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی ، نیز لائسنس کو بھی منسوخ کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔